ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کی زیر قیادت نیشنل ایکشن پلان بارے میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 4 اکتوبر 2019 19:02

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کی زیر قیادت ضلع بٹگرام کے تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا ۔ ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی صاحب کی زیر صدارت ڈی پی او آفس بٹگرام میں تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام فدا خان اور ضلع بٹگرام کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی صاحب نے دوران میٹنگ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صاحبان کو ڈی آئی جی ہزارہ مظہرالحق کاکا خیل صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات بتاتے ہوئے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو تیز اور یقینی بنایا جا ئے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

بیگناہ اور شریف لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کی ہرگز کوشش نہ کی جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ہزارہ صاحب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاء جائے۔کسی بھی کمسن ڈرائیور کو گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔سکولز اور کالجز کو روزانہ کے بنیاد پر چیک کیا جا?۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات عملے کو سکیورٹی کے حوالے سے وقتا فوقتا مناسب ہدایات بھی دیا کریں۔ڈی پی او بٹگرام کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں کی جائیں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئیے جائیں۔اور کاروائی انسدادی و مشتبہ گان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں