ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی کی زیرقیادت تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 00:04

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی کی زیرقیادت ضلع بٹگرام کے تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس بٹگرام میں تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام فدا خان اور ضلع بٹگرام کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ڈی پی او نے دوران میٹنگ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ڈی آئی جی ہزارہ مظہرالحق کاکا خیل کی جانب سے جاری کردہ ہدایات بتاتے ہوئے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو تیز اور یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے، بیگناہ اور شریف لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کی ہرگز کوشش نہ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، کسی بھی کمسن ڈرائیور کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، سکولز اور کالجز کو روزانہ کے بنیاد پر چیک کیا جائے اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو سکیورٹی کے حوالہ سے وقتاً فوقتاً مناسب ہدایات بھی دیا کریں۔

ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوفف بابر قیصرانی نے دوران میٹنگ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی کہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جبکہ نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے منشیات کی لعنت کہ حوالے سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، مساجد اور شادی بیاہ کی تقریبات میں لائوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد میں اذزان اور جمعہ کے خطبہ کے علاوہ غیر ضروری استعمال پر پہلے نوٹس دے کر پھر ایف آئی آر درج کی جائے، اس کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات میں لائوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر فوری ایکشن لیا جائے، کسی شخص کو بھی اپنی خوشی کیلئے کسی دوسرے کا سکون خراب کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں