بٹگرام پولیس لائن میں اینٹی رائٹ سکواڈ کی موک ریہرسل

پیر 7 اکتوبر 2019 23:36

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) بٹگرام پولیس لائن میں اینٹی رائٹ سکواڈ نے موک ریہرسل کی۔ ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی قیادت میں پولیس لائن بٹگرام میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کیلئے ریہرسل کی گئی جس میں ایس پی شعبہ تفتیش بٹگرام ایس ایس پی سردار خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ بختیار خان، ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام فدا خان، لائن افسر نیاز محمد ایلیٹ فورس، ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام نے تمام پولیس جوانوں کو موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر انٹی رائٹس سوٹ، شیلنگ گیس آنسو گیس کا عملی طور پر استعمال کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر اس سے بروقت نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں