بٹگرام، برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہو گئی

بدھ 22 جنوری 2020 17:13

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ضلع بٹگرام میں موسم سرما کی تیسری برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند، مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہیں، جبکہ رابطہ سڑکیں کھولنے کیلئے ہیوی مشینری متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں، شار کول ٹاپ کے مقام شاہراہ ریشم صبح کے وقت پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثقلین کے مطابق تاحال برفباری کے باعث جانی و مالی نقصانات رپورٹ نہیں ہوا ہے، پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں