بٹگرام ’’نو ماسک نو پٹرول‘‘ اور ’’نو ماسک نو شاپنگ‘‘ مہم کا باقاعدہ آغاز

منگل 12 مئی 2020 20:33

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) پولیس نے ’’نو ماسک نو پٹرول‘‘ اور ’’نو ماسک نو شاپنگ‘‘ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی نگرانی میں ضلع کے تمام تھانہ جات میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز/ایس ایچ اوز نے تاجر برادری اور پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ ’’نو ماسک نو پٹرول‘‘ اور ’’نو ماسک نو شاپنگ‘‘ مہم کے حوالہ سے سے میٹنگز کی جس میں افسران بالا کی طرف سے جاری کردہ درج ذیل احکامات سے ان کو آگاہ کیا گیا، تاجروں کو بتایا کہ تاجر خود اور اپنے ملازمین کو بھی ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں، بغیر ماسک کے کسی بھی کسٹمر کو دکان میں داخل نہ ہونے دیں اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی قسم کے کوئی کاروباری معاملات طے کئے جائیں، دکان میں پانچ سے زائد مرد و خواتین کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد ہو گی اور دکانوں میں ’’نو ماسک نو شاپنگ‘‘ والے پیغام کو آویزاں کریں، جو دکاندار ان اقدامات پر عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام بازار میں آنے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی کریں ورنہ بازار میں داخل اور خرید و فروخت کی اجازت ہرگز نہیں ہو گی، بچوں کو غیر ضروری طور پر ہرگز بازار نہ لائیں، تمام پیٹرول پمپ مالکان اپنے عملہ کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائے اور بغیر ماسک کے موٹر سائیکل سوار و گاڑی ڈرائیوروں کو پٹرول نہیں دیا جائے گا جبکہ ہیئر ڈریسر اپنے دکانوں پر مکمل کورونا حفاظتی کٹس کا استعمال کریں گے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں