مانسہرہ،بٹگرام پولیس نے ’نو ماسک نو پیٹرول ‘اور ’نو ماسک نو شاپنگ ‘مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

منگل 12 مئی 2020 20:50

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) بٹگرام پولیس نے ’نو ماسک نو پیٹرول ‘اور ’نو ماسک نو شاپنگ ‘مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی نگرانی میں ضلع بٹگرام کے تمام تھانہ جات میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز/ایس ایچ اوز نے تاجر برادری اور پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ((No Mask No Shoppingکے حوالے سے میٹنگز کی جس میں افسران بالا کی طرف سے جاری کردہ درج ذیل احکامات سے ان کو آگاہ کیا گیا۔

تاجر خود اور اپنے ملازمین کو بھی ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے۔بغیر ماسک کے کسی بھی کسٹمر کو دوکان میں داخل نہ ہونے دیں اور نہ ہی اسکے ساتھ کسی قسم کے کوئی کاروباری معاملات طے کیے جائیں۔

(جاری ہے)

دوکان میں پانچ سے زائد مرد و خواتین کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد ہوگئی۔اور دوکانوں میں No Mask No Shopping والے پیغام کو آویزاں کریں۔ بازاروں میں ہجوم بنانے والے اور جو دوکاندار ان اقدامات پر عملدرآمد نہیں کریگا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

عوام بازار میں آنے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی کریں ورنہ بازار میں داخل اور خرید و فروخت کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ بچوں کو غیر ضروری طور پر ہرگز بازار نہ لائیں۔تمام پیٹرول پمپ مالکان اپنے عملہ کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائیں اور بغیر ماسک کے موٹر سائیکل سوار و گاڑی ڈرائیوروں کو پٹرول نہیں دیاجائے۔ہیرڈریسر (چھاپ) اپنے دوکانوں پر مکمل کرونا حفاظتی کٹس کا استعمال کرینگے۔انھوں نے کیاکہ یہ سب عوام کی حفاظت کیلئے ھے اس لیئے عوام،تاجر برادری اور پٹرول پمپ مالکان سے گزارش کی جاتی ھے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکا جاسکے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں