ڈی پی او بٹگرام نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ او کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 28 مئی 2020 20:42

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے پولیس کی بہتر کارکردگی کیلئے متعدد تھانوں کے ایس ایچ او کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانہ پر تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے انسپکٹر وارث خان ایس ایچ او تھانہ بنہ کو تبدیل کر کے پولیس لائن جبکہ انسپکٹر آصف خان انوسٹی گیشن ونگ تھانہ چانچل سے انسپکٹر لیگل ڈی پی او آفس تبدیل کر دیا گیا، سب انسپکٹر امجد علی خان تھانہ جانچل سے ایس ایچ او تھانہ بنہ الائی، ایس آئی امتیاز شاہ ایس ایچ او تھانہ شملائی سے تھانہ جانچل، ایس آئی میر افضل خان پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ شملائی، ایس آئی عبدالستار خان پولیس لائن سے انوسٹی گیشن ونگ تھانہ بنہ، ایس آئی غلام مرتضیٰ انوسٹی گیشن تھانہ بنہ سے انچارج رپورٹنگ روم ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس آئی عبدالحنان رپورٹنگ روم ڈی ایچ کیو سے آئی او جانچل، ایس آئی الیاس خان انوسٹی گیشن ونگ تھانہ جانچل تعیناتی کا نوٹفیکیشن جاری کرتے ہوئے فوری چارج لینے کی ہدایت جاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں