الائی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا

جمعرات 28 مئی 2020 20:42

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) الائی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، تین لاکھ آبادی پر مشتمل الائی تحصیل میں کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہا۔ ان خیالات کا اظہار وی ڈی او کے چیئرمین خیرالمختیار یوسفزئی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین لاکھ آبادی پر مشتمل تحصیل الائی کیلئے واحد شاہراہ بنہ۔

(جاری ہے)

تھاکوٹ براستہ سجبیار کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے، اس کے علاوہ تحصیل الائی کی تمام چھوٹی سڑکیں آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ دوسری جانب سابق ادوار میں ایم اینڈ آر کی مد میں آنے والا فنڈ سڑک پر خرچ ہونے کی بجائے مخصوص لوگوں کی جیبوں میں جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے بنہ تا تھاکوٹ سڑک پر جگہ جگہ سلائیڈنگ کا ملبہ پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے سڑک آمدورفت کیلئے تنگ پڑ چکی ہے۔ انہوں نے موجودہ رکن قومی و صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بنہ سجبیار سڑک کی مرمت کیلئے فنڈ فراہم کریں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں