د*بٹگرام،بیاری گروپ نے نوجوانوں سے بھرتی کی آڑ میں کروڑوں روپے لئے

خوانین نے بٹگرام کی عوام کے حقوق کو سلب کیا، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نعیم شاہین کا فرسودہ نظام کیخلاف تحریک انقلاب کا اعلان کردیا

اتوار 16 اگست 2020 19:53

Yبٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2020ء) بیاری گروپ نے نوجوانوں سے بھرتی کی آڑ میں کروڑوں روپے لیئے ہیں خوانین نے بٹگرام کی عوام کے حقوق کو سلب کیا، نعیم شاہین نے فرسودہ نظام کیخلاف تحریک انقلاب کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل آلائی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نعیم شاہین نے تحریک انقلاب پولیٹیکل مومنٹ کی بنیاد رکھ دی، اس سلسلے میں شاہین ہاؤس کنائی میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں تحصیل آلائی اوربٹگرام کے عوام نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم شاہین نے کہا کہ ملک کی جملہ سیاسی پارٹیاں نظریاتی سیاست کی بجائے الیکٹیبلز پر یقین رکھتی ہے ہم نے بٹگرام میں کئی پارٹیوں کو متعارف کروایا ان لیئے کارکن بنائے مگر ان پارٹیوں نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ظالموں اور جابروں کیساتھ مل گئے، تمام تر صورت حال سے مایوس ہو کر ہم نے اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں تحریک انقلاب پولیٹیکل مومنٹ کی بنیاد رکھ رہے ہیں، تحریک انقلاب کا مقصد خوانین کے ظلم کیخلاف بغاوت کرنا ہے عرصہ دراز سے ہمارے نوجوانوں کا استحصال کیا جارہا ہے تحصیل آلائی میں منتخب ممبر قومی اسمبلی نواز خان کے بھائیوں نے آلائی کے سادہ لوح نوجوانوں سے بھرتیوں کے نام پر خطیر رقم بٹوری ہے نہ تو انکو بھرتی کیا گیا ہے اور نہ ہی انکو پیسے واپس دے رہے ہیں بھرتیوں سے دھوکہ کھانے والے غریب نوجوانوں نے اپنی بھیڑ بکریاں فروخت کی تھی کہ انہیں بھرتی کردیا جائے گا مگر وہ اپنی نقدی سے بھی محروم ہوگئے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ہماری تحریک نوجوانوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کریگی، اباسین ڈویژن اور اباسین یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ہماری تحریک اس کیلئے بھرپور آواز بلند کریگی ،بٹگرام میں عرصہ دراز سے نوجوانوں کیلئے کوئی کرکٹ گراونڈ موجود نہیں ،وادی چوڑ کا تاحال بندوبست نہیں کیا گیا ،یونیورسٹی کیمپس کیلئے جگہ نہیں اور ایف سی پلاٹون میں سادات سمیت دیگر اقوام کا پلاٹون موجود نہیںہماری تحریک اس کیلئے بھرپور جہدوجہد کریگی انھوں نے مزید کہا کہ ڈلہ جنبہ کے نام پر ہمارے اقوام کو تقسیم کیا گیا ہے اس فرسودہ نظام کے باعث بھائی اپنے سگے بھائی کا دشمن بن گیا ہے، ترقیاتی عمل کو بریک لگ گیا ہے منتخب ممبران اسمبلی اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف العمل ہیں نعیم شاہین نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی سیکرٹری پرنس محمد نواز خان آلائی نے دس پرسنٹ کمیشن کی خاطر اپنی پوری اے ڈی پی فروخت کردی ہے جو کہ انتہائی شرم کی بات ہے، ٹوررازم پر اپنی تختیاں لگانے والے اور اپنی ناکامیاں چھپانے والے سن لیں کی بٹگرام میں سیاحت کو فروغ دینے میں عمران خان خود دلچسپی لے رہے تھے کہ عمران خان اقتدار سے قبل ان علاقوں کا وزٹ کرنے آئے تھے تب ہی اس نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے، ساٹھ سالوں سے اقتدار کی کرسی پر قابض مافیا کو 60 سالوں میں سیاحت کا خیال کیوں نہیں آیا انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انقلاب پولیٹیکل مومنٹ چوروں اور لٹیروں کا محاسبہ کریگی قوم کو اندھیروں میں لیجانے والے عناصر کا احتساب کرینگی

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں