بٹگرام۔ڈی ای او نے پرائمری سکولز ہیڈ ٹیچرز سے ایس ایس ٹی گریڈ 16 پرترقی کے لئے کاغذات طلب کرلئے

جمعہ 21 اگست 2020 20:54

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل بٹگرام جعفر منصور عباسی نے مختلف ڈسٹرکٹ کیڈرز بشمول پرائمری سکولز ہیڈ ٹیچرز سے ایس ایس ٹی گریڈ 16 پرترقی کے لئے کاغذات طلب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینارٹی کے مطابق ٹاپ ٹین پر پروموشن کے لیے فٹ اورکوالیفائڈاساتذہ کرام اپنی اے سی آرز تین یوم کے اندر اندر متعلقہ ایس ڈی ای اوز دفاتر میں جمع کروائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ای او میل بٹگرام کی دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹیچرز جلد از جلد اپنے کاغذات جمع کروائیں تاکہ پروموشن کا مرحلہ جلدی مکمل کیا جاسکے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں