بٹگرام، جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے تین افراد ڈوب گئے

ہفتہ 22 اگست 2020 17:56

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2020ء) داسو کوہستان میں ویگو جیپ دریائے سندھ میں گرنے سے گاڑی میں سوار تین افراد دریا میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویگو جیپ داسو کے قریب بارہ بجے زیدکھاڑ مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد دریا میں ڈوبگئے جنکی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کے نام محمد ایاز، عبدالخاق اور اصغر ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد دریا کے کناروں پر لاشوں کی تلاش کے عمل میں شامل ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں