بٹگرام میں اگست کے دوران نقب زنی، ڈکیتی اور چوری میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2020 22:00

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2020ء) ضلع بٹگرام میں کورونا وباء کی وجہ سے غیر معمولی حالات کے باوجود پولیس کی پروفیشنل کارکردگی ماہ اگست کے دوران نقب زنی، ڈکیتی اور چوری کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک لاکھ 45 ہزار مالیت کا سامان اور مویشی ریکور کر لئے۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی سربراہی میں بٹگرام پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہ اگست کے دوران 122 مقامات پر سنیپ چیکنگ اور 29 مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 11 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 139 ایمونیشن برآمد کئے۔

مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 28 مفرور مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ماہ اگست کے دوران بٹگرام پولیس نے 14 پستول 6 بندوقیں، 9 رائفلیں، ایک کلاشنکوف اور 479 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 29 مقدمات درج کئے گئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بٹگرام پولیس نے مجموعی طور پر 3 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع میں امن وامان کے قیام کیلئے بٹگرام پولیس نے 296 افراد کے خلاف 109/54/151/107 اور 109/55 کے تحت کاrروائی انسدادی عمل میں لائی۔ حساس مقامات (ہوٹل، سکول، بس اڈہ) وغیرہ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر 12 سیکورٹی آرڈیننس کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے۔

لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر بٹگرام پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کئے۔ ماہ اگست میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت 10 مقدمات درج کئے گئے، غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے پر بٹگرام پولیس نے ماہ اگست 2020ء کے دوران 279 پی پی سی کے تحت 14 مقدمات درج کئے گئے۔ ماہ اگست 2020ء کے دوران دفتر ڈی پی او بٹگرام میں کل 85 مرد و خواتین حضرات کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35 درخواستوں کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا جبکہ 49 درخواستیں مختلف تھانوں میں زیر سماعت ہیں۔

پال آفس بٹگرام میں ماہ اگست 2020ء کے دوران 140 افراد کوکریکٹر سرٹیفیکٹس/سکیورٹی کلئیرنس ایشو کئے گئے اور 180 گمشدگی کی رپورٹس درج کرنے کے ساتھ ساتھ 10 نئے کرایہ داروں کی انٹری کی گئی اور 30 افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ضلع بٹگرام ڈی پی او آفس میں قائم کردہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں کل 6 کمپلینٹس موصول ہوئیں جن میں سے تین کمپلینٹس کو قانون کے مطابق حل کر دیا گیا، 35 لوگوں نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کیا جبکہ 30 کو لائسنس ایشو کئے گئے ہیں، 120 سابق اور نئے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ عوام کو مہیا کئے گئے ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں