بٹگرام پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران9افراد کو گرفتارکرلیا

جمعرات 10 ستمبر 2020 19:23

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) بٹگرام پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران9افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی اوبٹگرام طارق سہیل مروت کی ہدایت پر ضلع میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بٹگرام کی سٹی پولیس نے گاؤں جیسول/جہانگیر آباد میں فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ک دوران فہیم اللہ ،محمد عمیر،ظاہر،سیف اللہ،حافظ اللہ اورحمید الرحمن کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ علت نمبر254میں زیردفعہ3/4مقدمہ درج کیا۔تھانہ بنہ سے ملحقہ علاقوں میں ہوئی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران بنہ پولیس نے گل محمد اورطارق جمیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں