بٹگرام میں کوٹ گلہ مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عطاء الرحمن خان ترند مرحوم سے منسوب

ہفتہ 27 مارچ 2021 15:06

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2021ء) بٹگرام میں کوٹ گلہ مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو عطاء الرحمن خان ترند مرحوم سے منسوب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بٹگرام کی ویلج کونسل کوٹ گلہ کے سابق ویلج ناظم امجد علی خان نے پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سابق ضلع ناظم عطاء الرحمن خان ترند مرحوم نے کوٹ گلہ میں مائیکرو ہائیڈرو پاور کی منظوری دی تھی، ان  کی محنت کی بدولت یہاں کے عوام کو سستی بجلی میسر ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مذکورہ پراجیکٹ کو عطاء الرحمن خان ترند ہائیڈرو پراجیکٹ کا نام دینےکا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں