اسسٹنٹ کمشنر الائی نور محمد آفریدی کاکرگ بازار کا دورہ،ایس اوپیز خلاف ورزی پر جرمانے

منگل 6 اپریل 2021 15:35

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الائی نور محمد آفریدی نے منگل کوکرگ بازار اور ویگن اڈا کرگ کا دورہ کیا اور دوکانداروں، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر سے حفاظت کی بارے میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی حوالے سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کئے۔ اس موقع پرکوروناایس اوپیزپر عمل درآمد نہ کرنے پر متعدد ڈرائیورز کو جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی دوکانوں میں سرکاری نرخنامہ،معیار اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں