ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا خیرآباد فیڈر کا دورہ، بجلی بحالی کے کام کا معائنہ کیا

پیر 19 اپریل 2021 12:14

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فیاض احمد نے خیرآباد فیڈر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بانیاں بانڈیگو کے مقام پر پیسکو کی طرف سے بجلی بحالی کے کام کا معائنہ کیا، وہاں پر موجود  ایس ڈی او پیسکو بٹگرام شاہد فارق پیسکو کے ٹیکنیکل عملہ سے انہوں نے خیر آباد فیڈر پر فالٹ اور بجلی بحالی کے کام کے بارے میں بریفنگ لی، بجلی بحالی کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کروایا۔

اس موقع پر ایس ڈی او پیسکو کو ہدایت کی کہ بجلی کے تمام فیڈروں کی  مناسب مینٹیننس کی جائے تا کہ دوبارہ اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو اور رمضان المبارک میں سحری،  افطاری اور تراویح کے اوقات میں تمام فیڈروں پر حکومتی احکامات کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ان اوقات میں فالٹ آنے کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی سپلائی بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں