بٹ گرام ،ٹرک الٹنے سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی

جمعرات 24 جون 2021 21:29

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) بٹگرام کے حدود میں سی پیک سڑک پر ٹریفک حادثہ لاہور سے گلگت تارکول لے جانے والا ٹرک گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی گاڑی ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل ڈی ایچ کیو ہسپتال ذرائع کیمطابق ٹرک گاڑی حادثے میں تینوں زکمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہیں جبکہ ٹرک الٹنے کے باعث نارنج کے مقام سی پیک سڑک پر ٹریفک کی روانی کئی گھنٹوں تک جزوی طور پر معطل رہی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز صبح چھ بجے کے قریب سی پیک سڑک پر ٹرک گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122عملے نے زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ہسپتال ذرائع کیمطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیںحادثے کا شکار ٹرک گاڑی لاہور سے گلگت کی طرف تارکول لیکر جارہی تھی کہ راستے میں ضلع بٹگرام کے حدود نارنج کے مقام ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی لاکھوں مالیت کا تارکول سڑک اور ندی کی پانی میں بہہ کر ضیاع ہوگئی ہے ملک کے مختلف حصوں کی طرف سفر کرنے والے مسافروں کو سخت گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا موٹروئے پولیس ،ریسکیو 1122،ٹی ایم اے فائر بریگیڈ عملہ اور مقامی ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر انتھک محنت کے بعد دوپہر ایک بجے تک سی پیک سڑک کو کیلئے ٹریفک بحال کرایا ہے حادثے کا شکار ٹرک گاڑی مالک نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہوں حادثے کا شکار ٹرک گاڑی میںنے گزشتہ دنوں ماہانہ اقساط پر لی تھی جوکہ پہلی ہی ٹریب مزدوری میں حادثے کا شکار ہوگئی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا گاڑی جوکہ مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے کی دوبارہ مرمت اور ماہانہ اقساط کہاں سے سے ادا کروں گا حکومت میری مالی معاونت کریں

بٹگرام شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments