ڈی پی او بٹگرام کی زیر صدارت سپیشل کرائم میٹنگ، مفروروں کی گرفتاری کیلئے ٹاسک دے دیا

جمعہ 13 اگست 2021 13:57

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2021ء) ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی زیر صدارت سپیشل کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن بٹگرام نذیر احمد خان، ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام اورنگزیب خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجہ بختیار خان، ایس ڈی پی او سرکل الائی نذیر خان، انچارج ٹریفک وارڈن بٹگرام، تمام ایس ایچ اوز اور او آئی آئی سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہر مفرور کے گھر، جگہ، لوکیشن اور بائیو ڈیٹا پر بات کی گئی  اور تمام  ایس ایچ او زکواے ٹی اے کے   مفروروں کی گرفتاری کیلئے 10 دن کا ٹاسک دیا گیا جبکہ ہر سرکل ڈی ایس پی اپنے سرکل کے 7 اے ٹی اے کے مفروروں کو گرفتار کرنے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں