ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان کا مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:52

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے ٹی ایم اے آفس، محکمہ خوراک، محکمہ زراعت اور محکمہ لائیو سٹاک کا دورہ کر کے وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنرنے دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے سٹاف کی حاضری، سرکاری ریکارڈ اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے جملہ سٹاف کو وقت کی پابندی، سائلین کو بروقت سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے اور خاص طور پر سائلین کے ساتھ بہترین رویہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹی ٹیم اے آفس کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے، شہر بھر میں فوگ سپرے کو یقینی بنایا جائے، مقامی افراد بھی ڈینگی سے بچا کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں، دفاتر میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور یہاں آنے والے افراد کے مسائل سن کر انہیں فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں