ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے ضلع کی عوام کی سہولت کیلئے مددگار فورس قائم کر دی

مددگار فورس کو عوام سے بہتر رویہ اپنانے اور ان کو ہر قسم مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:26

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے بٹگرام کی عوام کی سہولت کیلئے مددگار فورس قائم کر دی،مددگار فورس کو عوام سے بہتر رویہ اپنانے اور ان کو ہر قسم مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے مدد گار فورس کی تعیناتی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مددگار پولیس فورس تمام تھانہ جات میں ہمہ وقت تعینات ہوگی، بٹگرام پولیس عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

ڈی پی او بٹگرام نے مدد گار فورس کو ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آپ اپنے اخلاق کو مزید بہتر کریں تاکہ عوام اور پولیس کے مابین اچھے روابط قائم ہو سکیں ،عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہو۔ مدد گار فورس تھانہ جات میں آنے والے سائل کو درپیش مسائل کے متعلق معلومات حاصل کر کے متعلقہ افسران سے ملاقات کا اہتمام کرے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے مددگار فورس کے اہلکاروں میں مددگار فورس کے مخصوص نشان والی پٹیاں بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں