بٹگرام ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ بختیار خان نے ٹریفک سٹاف کے ہمراہ شارکول کے مقام پر موجود سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا

ہفتہ 8 جنوری 2022 23:45

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ بختیار خان نے ٹریفک سٹاف کے ہمراہ شارکول کے مقام پر موجود سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام اورنگزیب خان معہ ایس ایچ او چانجل تھاکوٹ کے مقام پر مسافروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل رہے، سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق اسی طرح ایس ڈی پی او سرکل الائی نذیر خان معہ ایس ایچ او تھانہ بنہ دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر مین اور لنک سڑکوں کو کھولنے میں مصروف عمل رہے۔ اور کہا کہ بٹگرام پولیس کے افسران و جوان عوام، مسافروں اور سیاحوں کی خدمت اور دان کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں