بٹگرام،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا اشیا خوردونوش قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف بازاروں کا دورہ، نرخ نامہ مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

بدھ 6 جولائی 2022 15:20

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو بر قرار رکھنے کیلئے بٹگرام بازار اور ہوٹلوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

نرخوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ صفائی کے ساتھ ساتھ سرکاری نرخ نامہ مناسب جگہ پر آویزاں کریں اور اس کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ کرنے سمیت ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں