ڈی پی او بٹگرام کی زیر صدارت مجرمان اشتہاری اور عیدالاضحیٰ کے حوالہ سے اجلاس،جانوروں کی دوسرے اضلاع منتقلی پر پابندی

بدھ 6 جولائی 2022 16:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی زیر صدارت مجرمان اشتہاری اور عیدالاضحیٰ کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایس پی انوسٹی گیشن بٹگرام نذیر احمد خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ڈی پی اوز، تمام ایس ایچ اوز، انچارج ٹریفک وارڈن بٹگرام، تمام چوکیات انچارجان، لائن آفیسر اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ڈی پی او بٹگرام نے پولیس افسران کو مویشی منڈیوں کی سکیورٹی اور جانوروں کی دیگر اضلاع کو منتقلی پر عائد دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ٹی ایم اے کے ساتھ ملکر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ڈی پی او بٹگرام نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں جہاں ضرورت ہو وہاں پر لیڈیز اور سفید پارچات میں پولیس اہلکار تعینات کریں اور دیگر اضلاع کے ساتھ باؤنڈری پر موجود ناکہ بندیوں کو الرٹ رکھیں۔

(جاری ہے)

انچارج ٹریفک کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک روانی کو یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ دوران اجلاس ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اکثر اوقات عید کے دنوں میں مجرمان اشتہاری گھروں کو آتے ہیں، ان کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ڈی پی او نے سختی سے ہدایت کی کہ مقدمات میں جوڈیشل پالیسی کے تحت 14 دن کے اندر متعلقہ عدالت کو چالان بھجوائیں، کوتاہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں