ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 بٹگرام کا کنٹرول روم کا دورہ،کنٹرول روم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

بدھ 6 جولائی 2022 23:48

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 بٹگرام عبدالجلیل نے کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج عبدالجلیل نے ریفرل فارم، پول ریکارڈ اور کنٹرول روم سٹاف کی حاضری چیک کی اور کنٹرول روم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انچارج نے ہدایت جاری کی کہ ریسکیو 1122 کا عملہ ایمرجنسی کے دوران عوام الناس کو بروقت اور پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرے، اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کیا جائے، انسانیت کی خدمت بہت بڑا درجہ ہے، لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنا عین عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ تو خدمت خلق کی بنیاد پر قائم ہوا ہے، اس میں قوم کی خدمت سمیت اللہ کو راضی کرنا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں