ڈپٹی کمشنربٹگرام کی زیرصدارت بجلی کے مسائل کے حوالے سے میٹنگ کاانعقاد

بدھ 6 جولائی 2022 23:27

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان کی زیرصدارت بدھ کو بجلی کے مسائل کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انغقاد کیا گیا ،اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم، ایکسئین پیسکو، ایس ڈی او پیسکو، بازار کابینہ سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بجلی کی نارواں لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج، میٹرز چیکنگ اور بازار ٹرانسفارمر پر بحث کی گئی۔ایکسئین واپڈا نے یقین دہانی کرائی کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گئی ، اس کے علاوہ بٹگرام لائن ٹو، کوزہ بانڈہ اور خیر آباد فیڈرپر بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔\378

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں