بٹگرام،مضر صحت دودھ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،بھاری جرمانے عائد

آپریشن جاری رہے گا، دودھ میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا پانی کی مقدار پائی گئی تو سختی سے نمٹا جائیگا، اے اے سی شیر دل خان

جمعرات 11 اگست 2022 22:05

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان نے تحصیل بٹگرام کے مختلف بازاروں میں مضر صحت دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل بٹگرام میں ہفتہ وار اسی طرح مختلف علاقوں میں کارروائی کریں گے اور اگر دودھ میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا پانی کی مقدار پائی گئی تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف و شفاف دودھ اور دہی کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں