ڈی سی بٹگرام کی دور دراز علاقوں میں لمپی وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 12 اگست 2022 16:45

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی زیرصدارت انسداد ڈینگی،ملیریا اور دیگر وائرس بارے اجلاس متعقد ہواجس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بٹگرام نے بتایا کہ ضلع بٹگرام میں تمام ہاٹ سپاٹس ایریاز ہفتہ کی بنیاد پر کور کئے جاتے ہیں، ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلینس کا کام جاری ہے، اس سلسلہ میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ ملیریا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سپرے کا عمل بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ جانوروں کی حالیہ پھیلنے والی بیماری لمپی وائرس (ایل ایس ڈی) کے خلاف ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نےضلع کے دور دراز علاقوں تک ویکسین پہنچانے کی ہدایت کی ہے ، اس کے علاوہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کہیں بھی بارش کا پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ کسی جگہ پر بھی صاف پانی کا کھڑا ہونا ڈینگی کے لاروا کی افزائش کیلئے بنیاد مہیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں، عوام کو آگاہی دیں، اپنے دفاتر، سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں