ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا مختلف چوکیات اور ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ، نفری تعیناتی سمیت مناسب اقدامات کی ہدایت

جمعہ 12 اگست 2022 18:43

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہانزیب خان نے جمعہ کو مختلف چوکیات اور ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہانزیب خان نے تھاکوٹ چیک پوسٹ، امن چیک پوسٹ اور دیگر ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دوران وزٹ تمام چوکیات میں نفری چیک کی گئی، کمی کی صورت میں اضافی نفری تعینات کی ہدایت سمیت موجودہ حالات کے حوالہ سے مناسب اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں داخل ہونے والے افراد سے متعلق پولیس کو آگاہ ہونا انتہائی ضروری ہے، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ حالات میں پولیس کو ہر شخص پر نگاہ رکھنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کی مشکلات کو سمجھتے ہیں، چوکیوں اور ناکہ بندیوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے تمام پولیس اہلکاروں کی مشکلات دور کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں