بٹگرام میں سکول داخلہ آگاہی مہم واک کا اہتمام

ہفتہ 13 اگست 2022 16:58

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) میں سکول داخلہ آگاہی مہم واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعزاز اللہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، اساتذہ، مقامی لوگوں اور سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

داخلہ آگاہی مہم واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ ہر فرد کم از کم اپنے علاقے میں دو دو بچوں کو داخل کروا کر علاقے سے جہالت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔

سکولوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔اور اعلی حکومتی سطح پر ان مسائل کے حل کیلیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اس موقع پرمقررین ن قرانی آیات کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ معاشرے سے جہالت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر یں ۔ضلعی انتظامیہ بٹگرام محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ بٹگرام کے افسران نے سکول انتظامیہ کے سکول داخلہ آگاہی مہم واک کے انعقاد اور سکولوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں