چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش کی زیرصدارت پولیو پراگرس ریویو آن لائن میٹنگ کا انعقاد

پیر 15 اگست 2022 22:38

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کی زیرصدارت پولیو پراگرس ریویو آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی۔ آن لائن میٹنگ میں ڈپٹی کمشنربٹگرام محمد عرفان اللہ محسود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذاکر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ناصر شاہ، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر ممتاز اور ڈاکٹر غلام اسحاق خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ اگلی پولیو مہم ، جو 22 اگست سے شروع کی جائے گی، کی کڑی مانیٹرنگ اور نگرانی کی جائے اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ میٹنگ کے دوران ایسے بچوں ،جو پولیو مہم کے دوران گھر پر موجود نہ ہو، کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے سخت ہدایات دیں تاکہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ڈی ایچ او مکمل منصوبہ بندی کرے۔ اس موقع پر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں