بٹگرام پولیس کا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی پیک پرموجودمختلف ٹنلزوبریجزپرموک ایکسرسائزکاانعقاد

منگل 16 اگست 2022 11:37

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) بٹگرام پولیس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی پیک پرموجودمختلف ٹنلزوبریجززپر موک ایکسرسائزکاانعقادکی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیازکی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی نگرانی میں بٹگرام پولیس کے افسران و جوانوں،ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کیساتھ سی پیک پر موجود مختلف ٹنلز و بریجز پر موک ایکسرسائز کی جس میں ڈی ایس پی اورنگزیب خان،ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ نسیم خان،ایس ایچ او تھانہ چانجل میرافضل خان،لائن آفیسر گل ذاکر شاہ،ایلیٹ فورس،ڈسٹرکٹ پولیس،کیو آر ایف سکواڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ،سنائپر شوٹرز شامل تھے۔

اس دوران ایلیٹ فورس و ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں نے سی پیک پر موجود مختلف ٹنلز و بریجز کا سیکورٹی کور اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل سرچنگ کی۔ مشق کے اختتام پر ڈی پی اونے فرضی مشق میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو مشق کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، فرضی مشق کا مقصد سی پیک سیکورٹی کو بہتر بنانا اور سیکورٹی فورسز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں