ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی پیڈو سٹاف کو نا مکمل پراجیکٹس پر جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 8 مارچ 2023 22:51

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی زیرصدارت پیڈو حکام کے ساتھ مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ، پیڈو حکام اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بٹگرام میں قائم مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق مسائل کےحوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے پیڈو سٹاف کو نا مکمل پراجیکٹس پر جلد ازجلد کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تا کہ مقامی لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولت فراہم کی جاسکیں. پیڈو حکام نے تمام پراجیکٹس کے جلد فعال ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں