بٹگرام، تحصیل الائی کے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،چار ملزمان گرفتار

جمعرات 9 مارچ 2023 16:51

بٹگرام، تحصیل الائی کے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،چار ملزمان گرفتار
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2023ء) بٹگرام پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تحصیل الائی کے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل آلائی محمد نذیر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بنہ امجد علی خان معہ نفری نے تحصیل الائی کے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ 4 رائفل مختلف بور، 2 پستول 30 بور معہ کارتوس برآمد کر کے ملزمان گل داد، زر محمد پسران عزنی، رامداد ولد گل داد اور نیاز محمد ولد زر محمد سکنان دیار گنتڑ آلائی کو گرفتار کر لیا. ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں