بٹگرام پولیس کے اے ایس آئی احمد سعید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

جمعرات 9 مارچ 2023 19:40

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2023ء) بٹگرام پولیس کے اے ایس آئی احمد سعید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ تھانہ کوزہ بانڈہ میں تعینات اے ایس آئی احمد سعید کو دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائنز بٹگرام میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ بعد ازاں ان کو ان کے آبائی گائوں چھترپلین روانہ کر دیا گیا ہے جہاں چھترپلین لال مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس افسران نے اس موقع پر مرحوم کی درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں