بٹگرام،اسسٹنٹ کمشنرریونیو کی دکانوں میں نرخ ناموں، اشیاء کے معیار کا معائنہ

ہفتہ 11 مارچ 2023 17:02

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بٹگرام محمد سلیم خان نے پھگوڑہ،نیلی شنگ اور مضافات میں موجود دکانوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے دکانوں میں نرخ نامے ، اشیاء کی کوالٹی اور آمدہ رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزی چیک کی۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ کیلئے ریٹ لسٹ روزانہ کی بنیاد پر اپنی دکانوں میں آویزاں کی جائے اور ہر قسم کی ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے۔خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں