ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ آلائی کا دورہ

ہفتہ 11 مارچ 2023 22:56

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ آلائی کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایمرجنسی اور جنرل وارڈ سمیت مختلف دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ طبی سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔ مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے فراہم کردہ سروسز بارے دریافت کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں ہر آنے والے شخص کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے .

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں