آئی جی جیل خانہ جات کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سب جیل بٹگرام کا دورہ، قیدیوں کے مسائل سن کر حل کرنے کی ہدایت

جیل ملازمین کے مسائل کو حل کرنا اولین کوشش ہے، اس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہوں، سعادت حسن خان

پیر 13 مارچ 2023 23:12

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2023ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا سعادت حسن خان نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کے ہمراہ سب جیل بٹگرام کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے جیل کی بیرکوں، ڈسپنسری اور لنگر خانہ سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور صفائی کی حالت بہتر بنانے کیلئے جیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن کی طرف سے قیدیوں کیلئے کئے گئے اقدامات جن میں نیا وارڈ اور کھیلوں کا سامان وغیرہ کی فراہمی شامل تھی، کو خوب سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ جیل حکام اور عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ قیدیوں کے ساتھ اچھے برتائو سے پیش آئیں تاکہ ان کو احساس ہو سکے کہ وہ جیل میں ہو کر بھی ذہنی طور پر خود کو تنہائی کا شکار تصور نہ کر سکیں اور ان کی اصلاح ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اولین کوشش ہے کہ جیل ملازمین کے مسائل کو حل کیا جائے جس کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں