بٹگرام ،الائی میں لوگوں کی سہولت کیلئے موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

منگل 14 مارچ 2023 16:56

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2023ء) ٹریفک پولیس بٹگرام نے الائی کے طلباءسمیت دیگر افراد کی سہولت کیلئے موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کو تحصیل الائی کے رہائشی افراد کی سہولت کیلئے دوبارہ الائی کا دورہ کرنے کی تھی جس پر منگل کو کام شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

لائسنس کلرک سمیع اﷲ اور کے پی او نواب علی شاہ پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ نے منگل سے تحصیل الائی میں کام شروع کر رکھا ہے۔ جن لوگوں نے گذشتہ دورہ کے دوران لرننگ پرمٹ حاصل کئے تھے انہیں ٹیسٹ پیج ایشو کئے جائیں گے، فریش اپلائی کرنے والوں کو لرننگ پرمٹ بھی ایشو کئے جائیں گے۔ موبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کے حکام نے شہریوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس اور لرننگ کے حصول کیلئے فوری موبائل یونٹ تشریف لائیں تاکہ آپ سفر کی مشکلات سے بچ کر اپنے ہی علاقہ الائی میں اپنے لائسنس کے مراحل کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں