ڈپٹی کمشنربٹگرام کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد

بدھ 15 مارچ 2023 15:56

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنربٹگرام تنویرالرحمان کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کاانعقادہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر/سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء ضروریہ کے متعلق شرکاء کوبریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرکے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندگا ن نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اشیاء کے نرخوں کا تعین اور مارکیٹ ریٹ کا جائزہ لیا گیا اور نئے ریٹ متعین کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمدآمد ہےاورہمارا مقصد نہ صرف نرخوں کو کنٹرول میں لاناہے بلکہ رمضان المبارک کے مہینے میں انجمن تاجران کے تعاون سے عوام کو ریلیف بھی فراہم کرناہے۔\378

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں