ڈی پی او کایونیورسٹی کیمپس بٹگرام کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، سونیا شمروز خان

جمعہ 17 مارچ 2023 22:41

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2023ء) ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے یونیورسٹی کیمپس بٹگرام کا دورہ کیا اور انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف اطراف کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق یونیورسٹی کیمپس کے کوآرڈینیٹر طارق خان کے ساتھ اس بارے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کیمپس انتظامیہ کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کیمپس انتظامیہ نے ڈی پی او بٹگرام کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں