بٹگرام میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز

منگل 7 فروری 2017 20:45

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) صوبائی حکومت کی طرف سے نیا شروع کردہ پروگرام بلین ٹریز ایفاریسٹیشن پراجیکٹ کے تحت ضلع بٹگرام میں بھی موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ،ڈسٹرکٹ ناظم اور ڈپٹی کمشنر نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے مقامی زمینداروں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے ،محکمہ انہار واٹر شیڈ ڈوژن کیمطابق شجرکاری مہم کے دوران لاکھوں کے حساب سے زمینداروں میں مفت پودے تقسیم کریں گے جسمیں مختلف پھلدار پودے بھی شامل ہیں پودے انسانی زندگی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہے صوبائی حکومت نے گرین پختونخوا کے نام پر صوبہ بھر میں مفت پودے تقسیم کرکے انقلابی اقدام اٹھا یا ہے پہلے ادوار میںکرپٹ عناصرنے گنے جنگلات کو بے رحمی سے کاٹ کر کروڑ پتی بن گئے جنکا خمیازہ آج ہم موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ان خیالات کا اظہار منگل کے روز محکمہ واٹر شیڈ بٹگرام کے دفتر میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ناظم عطاء الرحمن خان ترند،ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون ،ڈی ایف او انہار واٹر شیڈ ملک صغیر احمداور رینج آفیسر شبیر احمد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھا کہ بلین ٹریز ایفاریسٹیشن پراجیکٹ ہر لحاظ سے جنگلات کے فروغ کیلئے سود مند ہے مقامی لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس پراجیکٹ کے تحت اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیونکہ آبادی کے تناسب سے جنگلات اور میدانی علاقوں میں پودے بہت کم ہیں جہاں پر پودے نہیں ہوتے وہاں پر مختلف موذی امراض پھوٹ پڑتے ہیں ڈسٹرکٹ ناظم عطاء الرحمن خان ترند اور ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون کا کہناتھا کہ ہم ملکر مفت تقسیم ہونے والے پودہ جات کی مانیٹرنگ کریں گے اور محکمہ واٹر شیڈ کی طرف سے مختلف علاقوں میں لگائیں جانے والے پودوں پر بھی چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کوتاہی یا کرپشن کی گنجائش باقی نہ رہے تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ناظم عطاء الرحمن ترند ،ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون ،ڈی ایس پی کیڈٹ امجد ،تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند،تحصیل نائب ناظم حضرت یوسف اور ڈی ایف او انہار واٹر شیڈ ملک صغیر احمد نے پودے لگائیں اور زمینداروں میں دس ہزار پودے تقسیم کیں

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں