عمران خان کے وژن اور پارٹی مشن کو گھر گھر پہنچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، یعقوب خان

منگل 14 فروری 2017 18:41

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) تحریک انصاف بٹگرام کے نو منتخب صدر یعقوب خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی ڈویژنل قیادت کی جانب سے وہ نئی ذمہ داری پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کو حقیقی معنوں میں ضلع بٹگرام میں ایک مضبوط پارٹی کے طور پر ابھرنے کیلئے اور عمران خان کے وژن اور پارٹی مشن کو گھر گھر پہنچانے کیلئے تن، من اور دھن کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ضلعی سیکرٹریٹ بٹگرام کی جانب سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈویژنل صدر زرگل خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زرگل خان نے ہزارہ ڈویژن میں پارٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں، ورکرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کو پارٹی میں اعلیٰ مقام دلوا کر سابق روایات کو دفن کریں گے، ہم انشاء الله بٹگرام میں پارٹی کے اندر موجود تمام اختلافات کو ختم کر کے پارٹی کو علاقہ میں ایک مزید مضبوط جماعت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں