ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا سی پیک روٹ پر بھٹیاں بٹل کے مقام کا دورہ، ٹنل پر کام کا جائزہ اور چینی انجینئرز سے ملاقات

جمعہ 17 فروری 2017 16:37

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام سردار اشد ہارون نے سی پیک روٹ پر بھٹیاں بٹل کے مقام کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹنل پر جاری کام کا جائزہ لیا اور چینی انجینئرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کام کے حوالہ سے چینی انجینئرز سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے چینی انجینئرز کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی جس پر چینی انجینئرز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ناظم اور ٹی ایم او کے ہمراہ نیو سبزی منڈی اور نو تعمیر پبلک پارک کا دورہ کیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں وہ سلاٹر ہائوس کا جائزہ لینے گئے اور ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ اسے جلد فعال بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں