بٹگرام، بھرے بازار میں 30ہزار روپے کے عوض اجرتی قاتل نے نوجوان کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 20:33

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) بٹگرام میں بھرے بازار میں 30ہزار روپے کے عوض اجرتی قاتل نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔فائرنگ سے راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اجرتی قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام عبدالصبور خان نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ ہفتہ کے روز وارث نامی شخص نے 30ہزارروپے کے عوض فائرنگ کرکے نعیم کو قتل کیا۔

فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر عباداللہ شدید زخمی ہوا ۔وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم وارث نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 30ہزارروپے کے عوض نوجوان کوقتل کیا ہے۔تھانہ بٹگرام میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں