دریاخان،پیاز کی قیمت میں اچانک اضافہ ریٹ 120روپے فی کلو تک پہنچ گیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 16:32

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء)پیاز کی قیمت میں اچانک اضافہ شہربھر میں قلت ریٹ 120روپے فی کلو تک پہنچ گیا مزید بڑھنے کا امکان وجہ ملک میں فصل کا نا ہونا بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ تین دنوں سے پیاز کی شدید قلت دیکھنے کو مل رہی ہے جس کی قیمت فی کلو 120روپے سے زائد ہو چکی ہے اور دکانوں پر پیاز نا ہونے کے برابر دستیاب ہے مقامی دکانداروں کے مطابق پیاز کی عدم سپلائی کیوجہ سے مزید قیمت فی کلو اضافہ ہو گا کیونکہ ملک میں پیاز کی فصل بری طرح متاثر ہونے پر پیاز پورا نہیں ہو سکے گا مقامی دکانداروں کے مطابق اگر حکومت نے باہر سے پیاز نہ منگوایا تو عام آدمی کی دسترس سے پیاز کی خریداری ناممکن ہو جائے گی

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں