فیلڈ سٹاف سیفٹی اصول اپنا کر فرائض سرانجام دیں،ایکسین فیسکو

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:27

فیلڈ سٹاف سیفٹی اصول اپنا کر فرائض سرانجام دیں،ایکسین فیسکو
بھکر۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء)لائن مین اور فیلڈ سٹاف واپڈامیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،اس لئے سیفٹی کے اصول اپنا کراپنے فرائض سرانجام دیں۔ یہ بات ایکسین فیسکوبھکرانجینئر محمدمنور خان نے سب ڈویژن بھکر میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل ایکسین ایس ڈی اوواپڈا جھنگ روڈ سب ڈویژن ملک محمد اطہر قریشی ‘ایس ڈی او واپڈا بھکر سٹی محمد ظہیر، فوکل پرسن واپڈاسیفٹی چوہدری محمد ظفر،محمدخالد ،گل محمد ،رائومحمد اکبر ‘ملک عاشق حسین سیکرٹری بھکر ڈویژن،ملک محمد اسلم چیئرمین بہل روڈ سب ڈویژن نوتک اور دیگر موجود تھے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کسی بھی شکایت کو دور کرنے کیلئے جانے والے لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین مکمل جسمانی احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں ،انہوں نے فیلڈ میں کام کرنے والے فیسکو اہلکاروں کو اس بات کی تاکید کی کہ وہ دوران کام حفاظتی تدابیر کا لازمی خیال رکھیں ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں