خریدای گندم سکیم2017ء کے تحت ضلع سے ایک لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی :ڈپٹی کمشنر

پیر 27 مارچ 2017 14:23

خریدای گندم سکیم2017ء کے تحت ضلع سے ایک لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی :ڈپٹی کمشنر
بھکر۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)حکومت پنجاب کی خریدای گندم سکیم2017ء کے تحت ضلع سے ایک لاکھ 32ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کی جائیگی ،جس کیلئے چاروں تحصیلوں میں مجموعی طور پر14 خریداری مراکز کام کریںگے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں خریداری گندم سکیم 2017ء پر عملدرآمد کیلئے انتظامات اورتیاریوں کاجائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ ،ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر (ڈی ایف سی) اوردیگر معاون شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر کو ہدایت کی کہ ضلع کاویٹ پروکیورمنٹ پلان فوری طورپر مرتب کرکے پیش کیاجائے تاکہ اس کے جملہ امور کا جائزہ لے کر منظوری دی جاسکے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع کے 14 خریداری گندم مراکز کیلئے سینٹروں کے آرڈی نیٹر زمقرر کردیے گئے ہیں اور خریداری گندم مراکز میں بھکر -ون ،بھکر- ٹو،نوتک ،بہل، -51ٹی ڈی اے ،خانسر،دریاخان ،برکت والا،کلورکوٹ،شاہ عالم،چاندنی چوک،منکیرہ، 67 ایم ایل اور70ایم ایل کے مراکز شامل ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں