تعلیمی اداروں میں موسم سرما کیلئے تدریسی اوقات کاشیڈول جاری

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:27

بھکر۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن بھکر چوہدری بابر مختار نے ضلع بھکر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کیلئے تدریسی اوقات کا رکاشیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کیٹگری کے مردانہ سکول صبح 8بجے سے دوپہر 2:30بجے تک اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ،اسی طرح تمام کیٹگری کے زنانہ سکولوں میں صبح8:15سی2:15تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

جب کہ مردانہ سکول جمعہ کے روز صبح 8بجے سی12.30تک اور زنانہ سکول صبح8سی12بجے تک تعلیمی تدریسی سرگرمیاں سرانجام دینگے اسی طرح سکینڈ شفٹ کے سکول سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے روز تک دوپہر12:45سے شام4:45تک اور جمعہ کے روز2بجے سے 5بجے تک تدریسی سرگرمیاں سرانجام دیں گے۔سی ای او نے کہا کہ یہ اوقات کار16اکتوبر2017تا31مارچ2018تک نافذ العمل ہونگے اور اس دوران اگر کوئی سکول جاری کردہ اوقات کار کی خلاف ورزی کریگا تواس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں