یونیورسٹی آف سرگودھا سب کیمپس بھکر کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیولوجیکل سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعرات 26 اپریل 2018 13:17

بھکر۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف سرگودھا سب کیمپس بھکر کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیولوجیکل سائنسز کے زیر اہتمام ڈی این اے کا بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا سب کیمپس بھکر کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیو لوجیکل سائنس کے زیر اہتمام ڈی این اے کے عالمی دن منایا گیا اس موقع پر اسی مناسبت سے سیمنار منعقد ہوا۔

جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سرگودھا سب کیمپس بھکر ڈاکٹر ظفر اقبال تھے اس موقع پر ماہرین نے طلبہ کو ڈی این اے سے متعلق معلومات فراہم کی طلبہ کی رہنمائی کے لیئے ڈی این اے سے متعلق مختلف چارٹ بھی آویزان کیئے گئے تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کے بائیو سائنسز آج دنیا میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہیں جس کی بڑی وجہ ڈی این اے اور اس پر ہونے والی تحقیق ہے انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق کی عادت بھی طلبہ کو اپنانی چاہیے سیمینار سے ڈاکٹر کبیر، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار مدثر کامران، اسسٹنٹ پروفیسر ارم جمیل، ڈاکٹر شارب، ڈاکٹر یاسمین، ،ڈاکٹر رضوان پراچہ ،اسحاق احمد،محمد اعجاز، محمد فہیم سمیت اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی شرکا نے تقریب کی آرگنائزر میڈم رابعہ صبا کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کے ایسے پروگرامز سے طلبہ کی قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے آخر میں طلبہ کی جانب سے ڈی این اے ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں