سرگودھا یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

جمعرات 14 فروری 2019 19:18

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) یونیورسٹی آف سرگودھا بھکرکیمپس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے خلاف طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا بھکرکیمپس کے ریاضی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرساجد اقبال کے خلاف طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ ریاضی ڈیپارٹنمٹ میں بی ایس کی طالبہ شانزہ کومل کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آرمتن کے مطابق ڈاکٹرساجد اقبال طالبات کو اپنے کمرے میں بلا کر حراساں کرتے ہیں اور اپنے مزموم مقاصد کے لیے بلیک میل بھی کرتے ہیں،دوسری جانب شعبہ ریاضی کے ہیڈ ڈاکٹرساجد اقبال کے خلاف فیس بک پرایک پیج بھی بنایا گیا ہے جس پرگزشتہ روزطالبہ شانزہ کومل نے ڈاکٹرساجد کے خلاف ویڈیو بیان بھی اپ لوڈ کیا تھا۔شانزہ کومل کے والد محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرساجد اقبال کے خلاف آواز بلند کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اس لیے بیٹی کو یونیورسٹی بھیجنا بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں